• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نصرپور کے ہنر مندوں کی مالی امدد کرے، حافظ صدیق

نصرپور (نامہ نگار) پی پی (ش ب)  نصرپور کے رہنما حافظ صدیق داود پوٹہ نے کہا ہے کہ نصرپور سندھ کا ایک ثقافتی شہر ہے اس لئے حکومت یہاں کے ہنر مندوں کی ہمت افزائی اور مالی امداد فراہم کرے تاکہ سندھ کے قدیم اور نایاب ہنروں کا تحفظ کیا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصرپور کا تیار کردہ کهیس کاشی کا سامان بیرون ملک پسند کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین