• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بلڑی شاہ کریم (نامہ نگار) شان فیڈز کے مقام پر نامعلوم ٹرک کے ٹکرانے سے بجلی کا تار ٹوٹ کر بلڑی سجاول روڈ پرگر گیا اس دوران ٹرانسفارمر بھی نیچے آ گرا۔ تار گرنے سے روڈ بلاک ہو گیا اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر حیسکو شعبہ آپریشن کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی تاہم مقامی شہری عباس رند کی قیادت میں درجنوں افراد نے حیسکو کے عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تازہ ترین