• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول :نواز شریف کی اعلان کردہ ترقیاتی اسکیموں کیلئے رقم ریلیز کر دی گئی

سجاول ( نامہ نگار ) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے سجاول ، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان کی عوام کے لئے اعلان کردہ اعلانات کا نوٹیفکیشن جاری کرکے رقم ریلیز کردی گئی۔ سجاول کے شہریوں نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ شیرازی برادران کی میزبانی میں جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کے  اعلانات کے بعد گذشتہ روز وزیر اعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کرکے باضابطہ عمل درآمد کے لئے سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے جاری کردہ لیٹر کے مطابق 500بیڈ کے اسپتال ، وفاقی یونیورسٹی ، ہیلتھ کارڈ ، 450 دیہات کے لئے بجلی ، ایک ارب دس کروڑ روپے کی لاگت سے گیس کی اسکیمیں ، 17 ارب روپے کی لاگت سے سمندر پر حفاظتی بند ، مختلف سڑکیں اور ڈرینج اسکیمز سمیت 25 سے زائد پراسرار امراض میں مبتلا مریضوں کا سرکاری خرچے پر علاج و معالجہ سمیت کافی پیکیجز شامل ہیں۔ علاہ ازیں مسلم لیگ ن کے ذرائع مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف عنقریب ضلع سجاول کا دورہ کرکے ہیلتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرے گا۔
تازہ ترین