• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوآدم : تصادم روکنے کیلئے مورچہ بند قبائلیوں کیخلاف کارروائی

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) اے ایس پی ٹنڈوآدم اظہر خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایک دوسرے پر حملے کے لیے مورچہ بند تھہیم اور ملوکھانی قبیلوں کے دس مسلح افراد کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار افراد میں ملوکھانی قبیلے کے جان محمد،نصیر احمد،حمید خان،سائیں بخش،شاہ نواز اور سکندر جبکہ تھہیم قبیلے کے نیاز ، محمد حسن، گلزار شامل ہیں۔ اسلحہ میں سات رپیٹر ، تین ڈبل بیرل بندوقیں اور کثیر تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔ فریقین میں چند روز قبل زرعی اراضی کی ملکیت کے تنازعے پر تصادم میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس تصادم کے بعد فریقین کے درجنوں افراد جدید ہتھیاروں سے مسلح ہوکر ایک دوسرے پر حملے کرنے کے لیے مورچہ بند تھے پولیس نے مزید خون ریزی کو روکنے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے مسلح افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین