• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنر مندی سے بے روزگاری کے مسائل حل ہوجائیں گے، گورنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے زیادہ فنڈز دینے کی وزیراعظم سے سفارش کروںگا۔ اگر ہمارے نوجوان ہنر مند بن گئے تو ملک سے غربت اور بے روزگاری کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ وہ گورنر ہائوس میں ہنر مندی کے وزیراعظم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) سے تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں ٹول کٹس تقسیم کرنے کی  تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذ والفقار احمد چیمہ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم احمد فرپو نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین