• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہر آنے والی نئی حکومت غربت کے خاتمے کا نعرہ لگاتی ہوئی آتی ہے جو بھی آتا ہے یہی کہتا ہے کہ ہم غریبوں کی بھلائی اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ لیکن ہر حکومت ملکی مسائل کا رونا دوسری حکومت پر ڈال کر پیچھا چھڑا لیتی ہے آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور نئے سود پر قرض لیا جاتا ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ قرضہ غربت کے خاتمہ کے بجائے اپنی جائیدادوں کو بڑھانے میں استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد کرپشن کی دلدل میں پھنسی جمہوری حکومت اپنی باری پوری کر کے چلی جاتی ہے اور پھر نئے آنے والے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لے کر ملک چلانے کا عزم کرتے ہیں یوں جمہوریت کا نیا دور آنے والی آئینی طریقے سے بننے والی حکومت ایک بار پھر شروع کر دیتی ہے اور یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے یوں ہی چلتا آ رہا ہے لیکن آخر کب تک یہی ہوتا رہے گا آخر کب تک!
(مرتضیٰ حیدر)
(murtaza.haider319@gmail.com)

.
تازہ ترین