• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئے روز پاکستان کی سڑکوں پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثات نجانے کتنی مائوں کی گود اجاڑتے، عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کر جاتے ہیں۔ شاید پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کے جِن نے اتنی جانیں نہیں لیں جتنی کہ ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ مگر افسوس کہ آج تک کسی حکومت نے اس ناسور سے نبرد آزما ہونے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ ہر دوسرے روز کسی افسوسناک حادثے کی خبر ملتی اور ایوانِ اقتدار کے مکین ہر کرب ناک حادثے کے بعد چار لفظی جملے میں اظہارِ افسوس پر ہی اکتفا کر لیتے ہیں۔ اور نہیں تو کم از کم اتنا تو کریں کہ ان افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں جو ان حادثات کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ آج تک کتنے ایسے ڈرائیورز کو سزا دی گئی ہے جن کی غفلت سے بیسیوں جانیں ضائع ہو گئیں؟ حکومت وقت پر لازم ہے کہ ان حادثات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو انتہائی سخت سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
(ثناء نذیر)
(sananaxir@yahoo.com)

.
تازہ ترین