• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور‘ساہیوال‘مراکز صحت کیلئے8ڈاکٹرزکے انٹرویو

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی برائے ڈاکٹرز نے آٹھ ڈاکٹرز کے انٹرویوز کئے ۔ ان ڈاکٹرز کی تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال شاہ پور ،ساہیوال اور بنیادی مراکز صحت میں تعیناتی کی جائیگی ۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نصرت ریاض ‘ ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اسلم چوہدری ‘ ڈاکٹر نوید ستار ‘ پرنسپل پیرا میڈیکل سکول اور اے ڈی سی فنانس اینڈپلاننگ ماریہ طارق و دیگرشامل تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹرز کی بھرتی سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کی شکایات کا ازالہ ہو گا اور عوام الناس کو علاج معالجہ کی سہولیات حاصل ہوں گی۔
تازہ ترین