• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 32کےلیگی عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنیکی تقریب

سرگودھا( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے پی پی 32کے نو منتخب عہدیداران میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سیاست پاکستان او پاکستانی قوم کیلئے ہے اورملک میں نواز شریف سے بہتر کوئی لیڈر نہیں۔ عمران خان کے اردگرد مفاد پرست اور داغدار سیاسی پس منظر کے حامل لوگ جمع ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیاں ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہیں ۔وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک و قوم کی تقدیر بدلنے اور ورثہ میں ملے معاشی واقتصادی بحرانوں سے نجات کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور آئندہ چند سالوں میں پاکستان دنیا کے 20 ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوجائےگا ۔حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات تیزی سے سامنے آرہے ہیں اورحکومت نے تمام انتخابی وعدے پورے کردیئے ہیں ۔لوڈشیڈنگ کا بحران ختم کرنے پر پوری قوم حکومت کی مشکور ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔مخلص اور نظریاتی کارکنان کو پارٹی میں اہم مقام دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی کوآرڈینیٹر رائے حامد رضا بھٹی، ملک رب نواز فروکہ ، طارق وڑائچ ، اسد اکرم کچھیلا، محمد عالم برکی ، ملک غلام رسول مانڈا، فاروق گوندل ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین