• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی یوتھ کا یوسی لیول پرانٹراپارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار) مرکزی صدر جماعت اسلامی یوتھ زبیر احمد گوندل اورنائب صوبائی امیر مولانا جاوید قصوری نے دفتر جماعت اسلامی میں ڈویژنل مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔جماعت اسلامی نوجوانوں کی تربیت کرکے ان کو قومی دھارے میں شامل کررہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام ڈویژن کی ہر یونین کونسل میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقدکروائے جائیں گے جن کے ذریعے نوجوان اپنے نمائندے خود چنیں گے اور وہی نوجوان آئندہ بلدیاتی انتخابات اور قومی انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں گےاوران ہی میں سے امیدوار منتخب کیے جائیں گے۔اس موقع پر ضلعی امیر بھلوال ڈاکٹر مبشر احمد،ضلعی امیرسرگودھا پروفیسر عرفان احمد، صدر ضلعی سیاسی کونسل محمود حسین اعوان، ضلعی امیر خوشاب مولانا فدا حسین ، ضلعی امیر میانوالی عبدالوہاب نیازی و ضلعی امیر بھکر ڈاکٹر نثار احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین