• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل بازاروں میں دکانوں کی الاٹمنٹ کاعمل شفاف بنانے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )چیئر مین کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی وماڈل بازار پنجاب ملک محمد افضل کھوکھر نے کمشنر آفس میں ڈویژن بھر کی مویشی منڈیوں او رماڈل بازاروں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں اور ماڈل بازاروں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس وژن کا آ ئینہ دار ہے کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گیاو را س میں کوئی کوتاہی یاکرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ماڈل مویشی منڈیوں کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔چیئر مین نے ماڈل بازاروں میں سہولیات کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے اور دکانوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ جوہر آباد میں ماڈل بازار کامنصوبہ آخری مرحلے میں ہے جس کا افتتاح 10اپریل تک متوقع ہے ۔ڈویژن بھر کی مویشی منڈیوں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جارہاہے ۔ مویشی منڈیوں کے قیام سے خرید و فروخت کنندگان کے درمیان مڈل مین کی حوصلہ شکنی بھی ہوئی ہے ۔اجلاس میں ایم این اےشاکر بشیر اعوان ،ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ، ڈپٹی کمشنرزودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین