• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی گرداوری فہرستیں آویزاں کرنے کیلئے یکم ا پریل ڈیڈ لائن

سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ریونیو آفیسر کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے ہدایت کی کہ تمام یونین اور تحصیل لیول پر گندم کی فصل کی گرداوری کی فہرستیں یکم ا پریل تک آویزاں کر دی جائیں تاکہ گندم کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایاجاسکے ۔ پٹواری درست گرداوری کو یقینی بنانے کیلئے گاؤں میں موقع پر جا کر مقامی لوگوں کی موجودگی میں گرداوری کریں ۔ غلط اور بوگس گرداوری پر زیروٹالرنس ہو گی ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت پرچے درج ہوں گے او رانہیں نوکری سے فارغ کر دیاجائے گا۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے اور وہاں سے مٹی چوری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ کرنے او رملزمان کے خلاف بلا تاخیر پرچے درج کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نےکہاکہ بڑے بڑے روڈز پر واقع تین مرلہ تک زمین کے ریٹس سکنی کی بجائے کمرشل لگائے جائیں ۔ مردم شماری میں فیلڈ سٹاف کے ساتھ علاقے کے نمبر دار او رچوکیدار بھر پور معاونت کریں ۔علاوہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنکھ کی پتلی کی کامیاب تبدیلی کے سلسلہ میں بریفنگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ آنکھ کی پتلی کی تبدیلی کے پہلے کامیاب تجربہ پر سٹاف اورانتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے ۔
تازہ ترین