• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء قانون کی تعلیم سے آراستہ ہوکر ججز کی معاونت کریں، جسٹس غلام مصطفیٰ

مظفرآباد(صباح نیوز) چیف جسٹس عدالت العالیہ وشریعت کورٹ آزادجموںوکشمیر جسٹس غلام مصطفےٰ مغل نے کہا ہے کہ وکلاء قانون کی تعلیم سے آراستہ ہو کر ججز کی معاونت کریں۔تحصیل بارایسوسی ایشن پٹہکہ نصیر آباد کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ فیملی کورٹس کو چارماہ کے اندر مقدمات کے فیصلے کا پابند کردیا گیا ہے ۔ قانون کی تعلیم سے آراستہ ہوئے بغیر سستا اور فوری انصاف ممکن نہیں ہے ،وکلاء قانون کی تعلیم سے آراستہ ہو کر ججز کی معاونت کریں وکلاء اور عدالتیں مل کر ہی انصاف کی فراہمی کو یقینی بناسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف مہیا کرنا عدالتوں کی ذمہ داری ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو گھر کے قریب ترین انصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ اسی سال سے نصیر آباد میںجوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا وکلاء اچھا کام کریں اور بڑا نام پیدا کریں آج تک کسی کا  پچھتاوے کا شکار نہیں ہوا۔ ضمیر مطمئن ہے تقریب سے نو منتخب صدر راجہ سعید خان ایڈووکیٹ ،امجد عباسی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں جسٹس عدالت العالیہ  صداقت حسین ،راجہ چیئر مین احتساب بیورو راجہ غنضنفر ،جوڈیشنل افسران ،قاضی صاحبان ،اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی ،صدر سینٹرل بارایسوسی ایشن مظفرآباد راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ ،سابق وائس چیئرمین بارکونسل راجہ امجد حسین ،سابق ممبر بار کونسل راجہ منظور حسین ایڈووکیٹ ،سمیت وکلاء اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔  
تازہ ترین