• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ نثار احمد تعمیروترقی کے ہیرو ہیں، ڈاکٹر اقبال

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما ڈاکٹر راجہ محمد اقبال خان ،مرزا شہپال ،حاجی محمد الیاس ،مفتی اعظم آف اندرلہ کٹیڑہ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ وزیر حکومت راجہ نثار احمد خان تعمیروترقی کے ہیرو  ہیں جب بھی وہ اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے بلاتخصیص تعمیروترقی کے کام کیے، یونین کونسل ندی سوہانہ اور اندرلہ کٹیڑہ میں راجہ نثار احمد خان نے لاتعداد کام کروائے حال ہی میں اندرلہ کٹیڑہ کی مشہور سیاسی شخصیت (ر)صوبیدار میجر عبدالعزیز مغل کولنک روڈ کیلئے 14لاکھ روپے کی نقد ادائیگی بھی کی اور اپنے اور اپنی برادری کے لوگوں سے سڑک کیلئے زمین بھی لیکر دی ،راجہ نثار احمد خان حلقہ کے اندر کارکنان مسلم لیگ ن کی توقعات سے بڑھ کر کام کرینگے ۔
تازہ ترین