• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائد المعیاد اشیاء خورد و نوش تلف نہ کیں تو سخت کارروائی ہو گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

فاروڈکہوٹہ (نمائندہ جنگ) سیکرٹری پرائس کنٹرل کمیٹی تحصیلدار سید قمر حسین کاظمی کا دورہ بازار بیشتر زائد المعیاد مشروبات ، مصالحہ جات ، دودھ اور دیگر اشیاء موقع پر تلف کروا دی گئیں اگر تاجروں نے اپنے گوداموں میں موجود زائد المعیاد اشیاء تلف نہ کیں تو قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تفصیل کے مطابق سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سید قمر حسین کاظمی نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کہوٹہ بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹوروں پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران متعدد زائد المعیاد اشیاء  موقع پر تلف کر دی  اور دکانداروں کو سخت وارننگ دی کہ اگر گوداموں میں پڑی زائد المعیاد اشیاء فوری طور پر خود تلف نہ کیں تو مجبوراً ہمیں خود کارروائی کرنی پڑے گی انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بھی کہا کہ آپ جب بھی مشروبات ، دودھ یا دیگر خورد نوش کی اشیاء خریدیں تو ان پر ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں کیونکہ آپ لوگ پیسے دے کر چیزیں خریدتے ہیں اور اگر ایسے میں آپ کو ایکسپائز چیز تھما دی جائے تو اس میں دوکاندار کے ساتھ آپ لوگوں کا بھی قصور ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حویلی کی ہمیں سختی سے ہدایت ہے کہ بازار کے اندر نہ صر ف ریٹ لسٹیں چیک کی جائیں بلکہ اشیاء خوردنوش کی کوالٹی اور ان کی ایکسپائری کا سختی سے معائنہ کیا جائے۔
تازہ ترین