• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کی آزادی سے ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو گا، لبریشن فرنٹ

عباسپور (نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنماسرداریوسف چغتائی ،مدثر امتیاز، شاہجان ارشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر بھارت اورپاکستان کے درمیان قطعا ً زمین سے   متعلق کوئی تنازعہ نہیں اورنہ ہی یہ کوئی سرحدی مسئلہ ہے بلکہ بھارت اورپاکستان چین نے ریاست جموں کشمیر پر جبری غیرآئینی ،غیرقانونی ،بلاجواز غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اورجموں کشمیر کے دوکروڑ عوام اس جبری غاصبانہ  تسلط کیخلاف عرصہ سترسال سے جدوجہدکرتے آرہے ہیں ریاست جموں کشمیر کی تاریخ چھ ہزارسال پرانی جس میں ریاست دو سوبیالیس سال ایک آزاد خود مختار مملکت کی حثیت سے دنیا کے نقش قدم پر قائم دائم رہی معاہدہ امرتسر 16 مارچ 1846 ء ریاست کی حدود آزادکشمیر گلگت  بلتستان مقبوضہ کشمیر ،جموں لداخ ،ہزارہ کوہستانی علاقے کہوٹہ مری کشمیر ،ریاست جموں کشمیر کے   حصہ ہیں اور جموں کشمیر کے عوام یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ 85 ہزارمربع میل پر پھیلے ہوئے منقسم ریاست جموں کشمیر کو دوبارہ یکجاکرکے اسے ایک آزادخودمختارمملکت بنایاجائے۔ یہی مسئلہ کشمیر کا واحد اور آبرومندانہ حل ہے ایک آزادخود مختارجمہوریہ جموں کشمیر جنوبی ایشیا  میں پائیدار امن کاضامن ثابت ہوگا۔  
تازہ ترین