• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے، ریاض شاہد

سہنسہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور  دوبئی کے بزنس مین ریاض شاہد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بلدیاتی انتخابات کروا نے کا اور اختیارات کو نچلی سطح پر لانے کا فیصلہ دانشمدانہ ہے بلدیاتی نظام عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا پل بھی ہے تعمیر و ترقی کا فورم بھی ہے وزیر اعظم نے انتخابی مہم کے دوران بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیاتھا جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے کارکن اس اہم حکومتی فیصلہ پر اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران تیاری کر لیں ،  خطے کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے اور ماضی میں نظرانداز کیے گے علاقوں کو بھی ترقی کی راہ پر لانے کا بلدیاتی انتخابات بہترین ذریعہ ہیں انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ہسٹری میں  راجہ فاورق حیدر خان کا سیاسی و نظریاتی اور تعمیری و مثبت کردار ایک مسلمہ حقیقت وہ ن لیگ آزاد کشمیر کے جرنیل ہیں   جن کی سیاسی و عسکری جدو جہد ایک مسلمہ حقیقت کی حیثیت رکھتی ہے۔  
تازہ ترین