• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنے اعلانات پر فوری عملدرآمد کر وائے، پی ڈبلیو ڈی ورک چارج ملازمین

پلندری (نمائندہ جنگ) پی ڈبلیو ڈی ورک چارج ملازمین کا ایک ہنگامی اجلاس ضلع سدھنوتی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس میں  ہوا جس میں جملہ ورک چارج ملازمین ،شاہرات ، بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ نے کثیر تعداد  میں  شرکت کی اور گزشتہ اجلاس میں طے ہونے والے معاملات پر تفصیل سے گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ 13اپریل تا 15اپریل  کو جملہ ورک چارج ملازمین سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈیوٹی سرانجام دیں گئے ،18اپریل  کو ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جو شہر کو چکر کاٹنے کے بعد ایک جلسہ کی شکل اختیار کریگی جس سے ضلع سدھنوتی کی مختلف تنظیموں کے عہدے داران خطاب   کریں  گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو 24اپریل   کو مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا آغاز کردیا جائے گا ۔ ورک چارج ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورک چارج ملازمین ضلع سدھنوتی آفتاب احمد نے  کہا کہ ہمارے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں  حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر اپنے کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کرے۔
تازہ ترین