• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت نے تنظیم نو سے کارکنوں کے دل جیت لیے، رئیس انقلابی

پلندری (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے آزاد کشمیر میں نظریاتی اور پارٹی کے بنیادی کارکنوں  صدر چوہدری محمد لطیف اکبر ،جنرل سیکرٹری راجہ فیصل راٹھو ر ،سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف ،سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب ،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن  شاہین کوثر ڈار، ضیاالقمر کو پیپلزیوتھ کا صدر نامزد کرکے آزاد کشمیر بھر کے اور بالخصوص ضلع سدھنوتی کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیر اعظم  سردار رئیس انقلابی نے ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے بلاول بھٹو اور  فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ایسی تنظیم نامزد کردی جس نے پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔   اس موقع پر  سردار مشتاق شاہین  نے کہا کہ وہ تمام نامزد عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس جانب ان کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ قائدین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پارٹی میں نئی رو پھونک دیں گے سردار خورشید ڈاکٹر ربنواز سردرا امیتاز ایڈووکیٹ سردار حنیف تبسم شوکت تبسم اور دیگر نے سب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ۔
تازہ ترین