• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، چوہدری افسر شاہد

ڈڈیال(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اوقاف چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ نے ایک وفد  سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے   کہا کہ ادارے اپنے اندر اصلاحات لائیں اقتدار آنی جانی چیز ہے اداروں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کا ایک ایجنڈا ہے چونکہ قانون کسی ملک اور ریاست کے لئے ہو تا ہے اس لئے کسی سرکاری ملازم کو یہ اختیار نہیں ہے کہ اپوزیشن کا کام نہ کرے حکومتی اہلکار اس سے باز رہیں۔ سرکاری ملازم ریاست کے ملازمین بن کر رہیں۔ انہوں نے کہا   میں حکومتی نمانئدہ سے بات کرو نگا ادارے عوام کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ہیں اگر اداروں پر حکومتی نمائندوں کی روک تھام نہیں کی تو ملازمین اپنے کرتوت نہیں بدلیں گے  ہم ان کو لگام دینا جانتے ہیں اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دیں گئے پہلے تو اصلاح احوال سے کام لینا ایک تقاضہ ہے پھر بھی سرکاری ملازم ہمارے ووٹروں   کے ساتھ انتقامی کارروائی پر ہیں توپھرہم ان کے دفتروں کا گھیرائو کر کے آٹے دال کا بھائو بتائیں گے ملنے والے وفود یو سی کٹھاڑ دلائور خان سے راجہ فاروق کیانی ،چوہدری سلیمان ،صوفی نذیر حسین،چوہدری جہانگران خان شامل تھے۔  
تازہ ترین