• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت نے نظریاتی کارکنوں کو عہدے د یکر پی پی میں نئی روح پھونک دی ہے،مشترکہ بیان

فاروڈکہوٹہ ( نمائندہ جنگ ) سیکرٹری جنرل راٹھور ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد رشید خان راٹھور ساکن نکر ، ریٹائرڈ فارسٹ آفیسر شبیر خان ،  عزیز خان راٹھور ، رشید خان  ، ثاقب نسیم  ، معظم علی   ،  فاروق خان ،  انور خان ، چوہدری شیر محمد ، راجہ سید حسن خان ،   خورشید خان نے ایک مشترکہ اخباری بیان کے ذریعے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر ، راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، چوہدری پرویز اشرف ، سردار جاوید ایوب ، شاہین کوثر ، سردار ضیاء قمر اور دیگر عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے متحرک اور نظریاتی کارکنوں کو عہدے دے کر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کرتے ہین کہ انہوں نے فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا جنرل سیکرٹری بنا کر کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں فیصل راٹھور سمیت پیپلز پارٹی کے تمام نئے عہدیدران پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے فیصل راٹھور آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے فرزند ہین یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکن ان سے والہانہ لگائو رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین