• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار شفیق خان کی سٹاف آفیسر تعیناتی پر فتح پور تھکیالہ میں جشن

نکیال ( نامہ نگار)سردار شفیق خان انقلابی وزیر اعظم آزادکشمیر کے سٹاف آفیسر تعیناتی پر فتح پور تھکیالہ میں جشن جاری ،شفیق خان انقلابی کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ،منوں مٹھائیاں تقسیم ،شفیق خان انقلابی متحرک و جرات مند سیاسی کارکن ہیں ،سکندر حیات خان کے مخلص ساتھی ہیں مسلم لیگ ن اور کریلوی خاندان کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،ان کی تعیناتی سے نظریاتی کارکنان کی فتح ہوئی سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان اور راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شفیق خان انقلابی کو سٹاف آفیسر تعینات کیا ۔ان خیالات کا اظہار سردار انعام الرحمن   ،سردار اکبر  ،  ڈاکٹرعزیز   ،حاجی سخی محمد ،حاجی  خان ،  افسر خان ،  سفیر خان ، شکور خان ،سردار سرفراز ،  الطاف حسین، ارشاد خان ،پہلوان بشارت،راجہ حفیظ،پہلوان طفیل ، محمدآمین ، امین شاکر ،محمد خالق ،حاجی کرامت اللہ ،سردار حبیب  ،حاجی اشتیاق ،راجہ ایوب موہڑہ،سید جرار حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔
تازہ ترین