• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تقسیم کشمیر کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو نے دینگے،رہنما مسلم کانفرنس

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر راجہ  صغیر  اور مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر بابو چوہدری   یونس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی اسلامی رابطہ کانفرنس میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کو شرکت کی دعوت دے کر کشمیری قوم کو یہ پیغام دے دیا ہیکہ کشمیری قوم کے حقیقی نمائندہ سردار عتیق احمد خان ہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے دورہ سعودی عرب سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اس کانفرنس سے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جلا ملے گئی مسلم کانفرنس کی موجودگی میں تقسیم کشمیر کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا صدر جماعت سردارعتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کے ہوتے ہوئے تقسیم کشمیر کی تمام سازشیں دم توڑ دینگی ۔
تازہ ترین