• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوڑہ آڑا کا پرامن ماحول خراب کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، میاں اتفاق

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) گوڑہ آڑا کے باثر افراد مظہر ،حبیب ،عابد اور ان کے والد چوہدری حنیف نے ہمارے پورے محلہ کا جینا حرام کیا ہوا ہے آئے روز نت نئے لڑائی جھگڑوں کے بہانے بنا کر اہلیان گوڑہ آڑا کا پرامن ماحول خراب کر رہے ہیں پولیس انتظامیہ فوری طور پر ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرے   تا کہ علاقہ کا امن بحال ہوسکے ۔گوڑہ آڑا کے باثر افراد مظہر ،حبیب ،زعیم ،عابد اور ان کے والد چوہدری حنیف کے حملہ سے زخمی ہونے والے میاں اتفاق احمد ،میاں رفیق ،الفت بیگم ،نسرین بیگم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ افراد  نے اپنے گھر جانے کیلئے چھوٹی پانی کی نالی  بند کرکے سڑک بنالی ہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی ممکن نہیں مظہر ،حبیب ،عابد اور ان کے والد چوہدری حنیف اور دیگر نے ہمارے گھر پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس ہمارے چار افراد زخمی ہوگئے ان افراد نے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی مجروع کیا۔، یہ با اثر افراد ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم نے پولیس تھانہ میں درخواست دے دی ہے ہماری اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ  ان کے خلاف فورہ کاروائی عمل لائی جائے۔
تازہ ترین