• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،ایک ہزار ورکرز فارغ،صفائی کا نظام ٹھپ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سالڈویسٹ کمپنی کے ایک ہزار ورکرز کے فارغ ہونے کے بعد شہر میں صفائی کانظام ٹھپ ہو گیا، شہر کے اکثر علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر پڑے ہیں جس کی وجہ سے تعفن پھیل گیا ، ایک ہفتہ سے ایک ہزار سنٹری ورکرز کو فارغ کر دیا گیا ، جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کا شدید مسئلہ پیدا ہو گیا ہے شہر کے اکثر حلقوں میں کوڑے کے کنٹینر بھرے پڑے ہیں مگر ان میں سے کوڑا تلف نہیں کیاجارہا ہے ، عملہ کی شدید کمی ہو گئی ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی خراب پڑی ہیں ،بلدیاتی نمائندوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے کمپنی کے ذرئع کے مطابق معاملات کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔
تازہ ترین