• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،کشمیر کالونی نمبر2، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کشمیر کالونی نمبر2 میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کالونی نمبر2میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کے اہلکار صرف مخصوص علاقے سے کوڑا اٹھاتے ہیں ، باقی علاقے سے کئی کئی دن تک کوڑا اٹھانے کیلئے نہیں آتے ہیں جسکے باعث شہری کوڑے کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹھکانے لگانے لگے ہیں ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکر کئی کئی روز تک کوڑا اٹھانے کیلئے نہیں آتے ہیں ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت کوڑا پھینکنے کیلئے جانا پڑتا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر کوڑا نہ اٹھایا گیا تو احتجاج کرینگے۔
تازہ ترین