• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے اور کنٹینر کی طرح پانامہ اپوزیشن کا ڈرامہ ہے،غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ دھرنے اورکنٹینر کی طرح پانامہ بھی اپوزیشن کا محض ڈرامہ ہے ،وزیر اعظم اور انکے خاندان کی بے گناہی بہت جلد ثابت ہو جائے گی ،آصف زرداری نے بے نظیر کا خون بیچ کر حکومت لی وہ اب مگر مچھ کے آنسو نہ بہائیں، عوام کو انکی باتوں پر ہنسی آتی ہے،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین