• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشی اور کرپٹ ٹولہ بے نقا ب ہو گیا، رزاق ملک

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)میونسپل کارپوریشن کے مئیر محمد رزاق ملک نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والا سازشی اور کرپٹ ٹولہ بے نقا ب ہو گیا۔ میئر گروپ کے 8یو سی چیئرمینوں کی ہمارے گروپ میں شمولیت نے ثابت کر دیا کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ میئر گروپ چھوڑ کر رانا ثناء گروپ میں شامل ہونے والے چیئرمینوں نےبھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انکشافات بھی کئے ہیں۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں عوام کے سامنے ایک بار پھر سرخرو کیا ہے۔ مخالفین کی سازشوں سے ڈرنے یا جھکنے والا نہیں کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے اور سچ کو کبھی مات نہیں ہوتی۔ مخالفین جتنی ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اتنا ہی سرفراز کر رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے تمام ممبران میرے ساتھی ہیں اور میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہوں۔ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو ہم ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔
تازہ ترین