• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسٹی سائیڈز ڈیلرز لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول جاری

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ نے پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنسز کے اجراء اور تجدید کیلئے شیڈول جاری کردیا۔درخواستیں یکم اپریل سے 10 اپریل تک وصولی کی جائیں گی جبکہ ٹریننگ کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر عامر رسول کے مطابق نئے درخواست گزار ٹریننگ فیس چھ ہزار جبکہ تجدیدفیس تین ہزار کرا کر رسید حاصل کریں۔
تازہ ترین