• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت ورسالت ؐ پر آنچ نہیں آنے دینگے ، شہباز گجر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحفظ ناموس رسالتؐ وختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ اور آخرت میں ذریعہ نجات ہے۔اس کیلئے ہماری جان تو جاسکتی ہے مگر عقیدہ ختم نبوت ورسالت ؐ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام سٹی کے زیراہتمام مدرسہ جامعہ عبداللہ بن مسعود ؓ سرگودھاروڈ میں’’قیام امن کیلئے تحفظ ناموس رسالتؐ کیوں ضروری ہے‘ ‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر، ضلعی سرپرست مولانا ساجد فاروقی، جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمٰن ناصر،مہتمم جامعہ عبداللہ بن مسعودمفتی حفظ الرحمٰن بنوری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اشفاق انقلابی، سٹی امیر مولانا رضوان فضل، نائب امیر قاری عبدالمنان غنی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے امت مسلمہ بالخصوص مذہبی طبقوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ جمعیت علماء اسلام اہل حق کی جماعت ہے جو کسی کے آگے جھکتی ہے نہ بکتی ہے۔
تازہ ترین