• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ،متعدد یونین کونسلز کے نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے میونسپل کارپوریشن کی یونین کونسل کے نام تبدیل کردئیے۔کارپوریشن کی سترہ یونین کونسل میں سے چھ یونین کونسل کے نام تبدیل ہوئے اسی طرح ضلع کونسل کی 98یوسی میں سے بہت سے نام تبدیل ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ غازی خان میونسپل کارپوریشن کی چھ یونین کونسل کے ناموں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی سترہ یونین کونسل کے نام ایک تا سترہ بالترتیب یوں ہوں گے ،نظام آباد ،چورہٹہ سندھ شمالی ،چورہٹہ سندھ جنوبی ،پیر قتال ،پتھر بازار ،محبوب آباد،غازی پارک ،گول باغ گھنٹہ گھر،پرانی غلہ منڈی ،فرید آباد،مسلم ٹاؤن/شاکر ٹاؤن،خیابان سرور،گدائی شمالی ،رکن آباد/شکورآباد،گدائی غربی ،ماڈل ٹاؤن اور چورہٹہ پچادھ جنوبی ہوں گے ۔اسی طرح ضلع کونسل کی 98یونین کونسل میں سے بہت سی یونین کونسل کے ناموں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین