• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک کام کرنیوالے پاکستانیوں کی املاک کا تحفظ کیا جائیگا، عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان( پ ر)  ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمشن و ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی بھائیوں کی جائیدادوں و املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ حقدار کو اس کا حق دلانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ محکمہ پولیس اور ریونیو مل کر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں ۔ انہوں نے یہ بات آج ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد خالد گوپانگ کے علاوہ محکمہ پولیس ، ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔ ضلعی چیئرمین سید عبدالعلیم شاہ نے ہدایت کی کہ جن اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں انہیں کسی صورت زیر غور نہ لایاجائے،   اجلا س میں خلیجی ممالک سمیت یورپ میں کام کرنے والے مختلف پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی درخواستوں کا جائزہ لیاگیا، زیادہ تر درخواستیں جائیدادوں کی تقسیم اور ناجائزقبضہ سے متعلق تھیںجن کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری احکامات جاری کیے گئے ۔
تازہ ترین