• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا قیام غیر آئینی ہے ،غلام فرید کوریجہ

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے سردار شریف خان لغاری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مفادات کے تحفظ کیلئے قوم کا سودا کیا جا رہا ہے سرائیکی وسیب کی عوام تخت لاہور سے آزادی کیلئے تیار ہو چکے ہیں، گولی اور بندوق سے سرائیکیوں کو لاہور کے ساتھ نہیں رکھا جا سکتا ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کا قیام غیر آئینی ہے، پنجاب اسمبلی نے ٹیکس آرڈیننس کے متصادم دھرا ٹیکس لگایا ہے، مزدوروں اور عام تاجر پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے اضافی ٹیکس سے متوسط طبقہ کو برباد کرنے کا منصوبہ ہے۔ آخر میں انہوں نے شریف  لغاری کے بھائی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر خلیل احمد چنگوانی، فنانس سیکرٹری اسرار احمد رمدانی، عبدالغفور لغاری، مہر حسین چنگوانی، یار محمد سیہڑ، غلام قادر کھوسہ، فیض کریم بھٹی، ریاض حسین لغاری، غلام یٰسین لغاری، محمد حنیف لغاری، خادم حسین ڈھولن، ملک قاسم ماچھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تازہ ترین