• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرمحمد امین الدین یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے قائم مقام وائس چانسلرتعینات

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کے پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹرمحمد امین الدین نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے بطورقائم مقام وائس چانسلرکا چارج سنبھال لیا یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کے تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں بیرون ملک روانگی کے باعث پرو فیسر ڈاکٹرمحمد امین الدین کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا قائم مقام وائس چانسلرتعینات کر دیا گیا ہے جو کہ وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم کی عدم موجودگی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام انتظامی اُمور سنبھالیں گے۔
تازہ ترین