• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی یوتھ پنجاب بھر میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے گی، زبیر احمد گوندل

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور کرپٹ سیاسی نظام سے چھٹکارے کیلئے جے آئی یوتھ پنجاب بھر میں انٹرا پارٹی یوتھ الیکشن کرائے گی، دفتر جماعت اسلامی میں ڈی جی خان ڈویژن کے اُمرائے اضلاع اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہر ضلع میں آٹھ یونین کونسلوں میں الیکشن کرائے جائیں جبکہ الیکشن سے پہلے جے آئی یوتھ کی ممبر سازی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں یوتھ کا کردار بہت اہم ہوگا  ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شیخ عثمان فاروق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپٹ قیادت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اس گلے سڑے نظام کو تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اجلاس میں امیر ضلع مظفر گڑھ عمر دراز فاروقی امیر ضلع لیہ چودھری منور حسین  نائب امیر شیخ عبدالستار رشید احمد اختر‘ منیر احمد کلاچی‘ چودھری عاصم گجر ایڈووکیٹ‘ جے آئی یوتھ کے ڈویژنل صدر شیخ حیدر فاروق‘ راجن پورکے جنرل سیکرٹری عبدالرشید زرگر‘ وقاص مجید خان‘ شہزادہ جہانگیر دستی‘ مہر مرید عباس‘ نعیم اللہ عاربی‘ احسان اللہ محسن‘ شیخ جاوید اقبال‘ سعد فاروق ‘ عمران گورائیہ اور دیگر نے شرکت کی۔ 
تازہ ترین