• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 4شہروں میں خواتین کے نئے مراکز قائم کئے جائینگے،ارم خالد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ترقی نسواں ارم خالد نے کہا ہے کہ ان کا محکمہ خیرپور ، سانگھڑ ، ٹنڈووالہیار اور نوشہروفیروز میں خواتین کے چار نئے مراکز شکایت قائم کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں خواتین کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پریشان حال خواتین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ ترقی نسواں سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی ۔ ارم خالد کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے کے پاس خواتین کو پناہ دینے کے لیے سیف ہاؤسز موجود ہیں ، جو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کرتے ہیں ۔ یہاں کسی بھی ضرورت مند خاتون کو 48 گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین