• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا نام شامل نہ کرنے کیخلاف در خواست

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا نام شامل نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقول طلب کرتے ہوئے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کو جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے مردم شماری فارم میں سکھ برادری کا نام شامل نہ کیے جانے کے خلاف سردار ہیرا سنگھ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں اور مردم شماری میں دیگر مذاہب اور کمیونٹی کا نام شامل ہے لیکن مردم شماری فارم میں سکھ برادری کے نام کا کالم  شامل نہیں ہے اور اس سے پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے، لہذا استدعا ہے کہ مردم شماری فارم میں سکھوں کے لیے کالم شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ 
تازہ ترین