• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہند سرکاری و نجی اداروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،ایم ڈی واٹر بورڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کے نادہند سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی اداروںاور پانی کے غیر قانونی کنکشن حاصل کرنے والے صنعتی اداروں کثیر المنزلہ عمارتوںسمیت دیگر صارفین کیخلاف بلاامتیاز بھرپور آپریشن شروع کیا جائے،لینڈ اینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت نادہندگان کی فہرست کارروائی کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فوری ارسال کی جائے ،واٹربورڈ کے واجبات ادا نہ کرنے والوں اور پانی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے ،اس ضمن میں اب مزید کوتاہی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،پانی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس فورس طلب کی جائے ،واٹربورڈ کے پولیس اسٹیشن کے قیام کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ، سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور اعلیٰ عدالتی انکوائری کمیشن کی سفارشات کو مدنظر رکھا جائے ،صارفین کی سہولت کے لئے فوری طور پر کنزیومر سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے نیز ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کی حاضری اور اوقات کار کے دوران موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے ،، ڈپٹی ڈائریکٹر بلک اینڈ جی پی ایس فہیم صدیقی ،انچارج آفیسر انڈسٹریز میٹر کنزیومر سیل ندیم احمد کرمانی ،اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی برائے ریونیو الہٰی بخش بھٹو اور دیگر بھی موجود تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریوینو کو ہدایت کی کہ واٹربورڈ کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیر ہے اس لئے شعبہ محصولات کے تمام عملے کو متحرک کیا جائے ،کام نہ کرنے والے ملازمین کی فہرست فوری طور پر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ،جن صنعتوں میں پانی کے ناجائز کنکشن حاصل کرکے پانی چوری کیا جارہا ہے ان کے کنکشن منقطع کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرائیں ۔
تازہ ترین