• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کےشہری اپنے آبائو اجداد کا خون بکنے نہیں دینگے،عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عمران اسماعیل نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے پاکستان مخالف خط کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کا پاکستان مخالف خط  ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کو بیچنے کے برابر ہے۔ہم الطاف حسین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے شہری اپنے آبائو اجداد کا خون بکنے نہیں دیں گے،  الطاف حسین یہ بھول چکا ہے کہ کس طرح ہمارے آبائو اجداد نے اپنا گھر، کاروبار سب کچھ چھوڑ کر پاکستان ہجرت کی اور ہجرت کے دوران کس طرح ان پر ظلم کیا گیا، ان کے قافلے لوٹے گئے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہائوس ‘‘ نرسری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کراچی ریجن کے صدرفردوس شمیم نقوی ، جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز ، ندیم میمن،زرین شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار گہری نیند میں ہیں ۔ انہیں نظر نہیں آرہا کہ پاکستان کے خلاف کیا سازشیں کی جا رہی ہیں۔ شریف برادران اور ان کے حواریوں کی کرپشن نظر نہیں آتی تو کم از کم حسین حقانی اور الطاف حسین جیسے ملک کے غداروں کے خلاف ہی کاروائی کرلیں۔ اس موقع پر کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ہمیشہ الطاف حسین کے ساتھ پارٹنر شپ رہی ہے اس لئے آج تک الطاف حسین کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی۔
تازہ ترین