• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائیاں، دہشت گرد سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 8ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں سعودآباد، سچل اور شیر شاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے دہشت گرد سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، رینجرز نے سعود آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دہشت گرد اشفاق کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد بھتہ خوری، فیکٹریوں اور دکانوں سے جبری فطرہ وصولی ، اسلحہ کی ترسیل اور سہولیت کاری سمیت دیگر کیسوں میں ملوث ہے ، رینجرز نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ڈکیت گروپ ہاشم ، محمد امجد، نادر علی ، فراز اور فیصل کو گرفتار کرکے انکے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا ڈکیت گروپ کافی عرصے سے شہر کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے ، رینجرز نے شیرشاہ اور سچل کے علاقے دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش محمد انعام اللہ اور سعید عرف سعیدو کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین