• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی مراکز کو تمام بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، وسیم اختر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر سے دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے سربراہ یوسف سلیم نے مجلس رابطہ کے ارکان یحییٰ عطاری، عبدالرحمن عطاری اور بغداد رضا کے ہمراہ ملاقات کی اور فیضان مدینہ نزد پرانی سبزی منڈی کے راستے میں قائم تجاوزات کے جلد از جلد خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ، انہوں نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت کراچی بھر میں 12 مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہوتے ہیں اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے کہ شہریوں کو اس دوران کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پورے شہر میں جہاں جہاں تجاوزات قائم ہیں ان کے خاتمے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور فیضان مدینہ کے راستے سے بھی ہرقسم کی تجاوزات ختم کی جائیں گی، انہوں نے وفد کو پیشکش کی کہ فیضان مدینہ میں اجتماعات کے موقع پر احتیاطی اقدام کے طور پر کے ایم سی اپنا ایک فائرٹینڈر مختص کرسکتی ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے اس کے علاوہ بھی جس قسم کا تعاون درکار ہو فراہم کیا جائے گا، میئر نے انہیں یقین دلایا کہ فیضان مدینہ سمیت دعوت و تبلیغ سے متعلق تمام دینی مراکز کو خواہ وہ شہر کے کسی بھی علاقے میں واقع ہوں ہرممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین