• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی اور صارفین عدالتوں سے متعلق حکومت سےجواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ فوڈ اتھارٹی اور صارفین عدالتوں کے قیام سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت اور متعلقہ حکام کوجواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، قبل ازیں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ  دیگر صوبوں میں فوڈ اتھارٹی اور کنزیومر کورٹس موجود ہیں اس حوالے سے حکومت نے کنزیومر پروٹیکشن آرڈیننس214 میں منظور کیا تھاتاہم سندھ میں تاحال قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا،جس کے باعث صارفین کو  مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین