• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن ایکٹ کے تحت گرفتار 15غیر ملکیوں کو جیل بھیجدیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار پندرہ ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ گلشن اقبال ،عزیز بھٹی اور دیگر تھانوں کی حدود سے گرفتار کیے گئے پندرہ سے زائد غیر ملکیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ جبکہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیے گئے دیگرملزمان کے چالان عدالت میں پیش کیے گئے جس پر سرکاری وکیل نے اعتراض کیا کہ ان مقدمات کا چالان اسپیشل برانچ کی معاونت سے ہی جمع کرایا جاسکتا ہے ،پولیس کا یہ کام نہیں ہے۔ 
تازہ ترین