• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری میں اپنا اور اپنے خاندان کا اندراج کروائیں، شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ  مردم شماری میں حصہ لینا ایک قومی فریضہ ہے جس میں اپنا اور اپنے خاندان کا اندراج کروائیں کیوں کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے مردم شماری کے عمل کو صاف شفاف رکھ کر اس کے طریقہ کار کو عوام کے سامنے رکھا جائے اور تمام عمل کو بہتر انداز میں وقت پر پورا کیا جائے شہر کی مظلوم قومیتوں خاص طور پر پختونوں کو اس عمل میں بھر پور انداز سے حصہ لینا ہوگا خاص طور پر کراچی و حیدرآباد کے پختون اسے اپنے مستقبل کی بقاء کا مسئلہ سمجھیں ہمارے مستقل کے تمام راستوں کی بنیاد اس عمل میں حصہ لینے سے مشروط ہے اندراج و انتخاب کے عمل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہم مسائل کے انبار کا شکار ہوچکے ہیں آج اگر ہم اس عمل میں شرکت نہیں کی تو ہماری آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی،  ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کئی علاقوں سے مردم شماری کے عمل کے متعلق شکایات بھی موصول ہوئی ہیں مردم شماری کو بر وقت ، صاف و شفاف انداز میں بروقت مکمل ہونا چاہیے، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیر ی اور ضلعی صدور سعید افغان اور نور شیر خان بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین