• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کےکارکن کے گھر سے چور طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کرفرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ کےکارکن کے گھر چوری کی واردات میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقد رقم، لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمشید کواٹر تھانے کی حدود مارٹن کواٹر مکان نمبرF.146/1  رہائش پذیر جنگ کےکارکن اویس اتوار اور پیر کی درمیانی شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قریبی عزیز کی شادی کی تقریب میں گئے تھے چور تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود 15تولہ کے طلائی زیورات ،ایک لاکھ کے پرائز بانڈ ،ڈھائی لاکھ روپے نقد ی ،لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین