• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطرفی کے خلاف پروفیسر مسعود حمید کی درخواست پر توہین عدالت کے نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے برطرفی کے خلاف ڈاو ہیلتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید کی جانب سے دائر درخواست پر پرنسپل سیکرٹری گورنر سندھ و دیگر مدعاعلیہان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں ، پیر کو جسٹس عرفان سعادت خان کی سربرا ہی میں قائم دورکنی بینچ نے پروفیسر مسعود حمید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ فاضل عدالت نے وائس چانسلر کی تقریری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دینے اور میرٹ کے مطابق تقرری کر نے کی ہدایت کی تھی تاہم انہیں خلاف ضوابط عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جوکہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین