• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب کے رہائشی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرائی جائینگی،فر یال تالپور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی پریس کلب کے رہائشی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں سمیت صحافیوں کو درپیش تمام مسائل بہت جلد حل کرادے گی۔ یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور نے کراچی پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد میں صدر کراچی پریس کلب سراج احمد، سیکریٹری مقصودیوسفی، نائب صدر منہاج الرّب، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور خازن موسیٰ کلیم شامل تھے۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور کراچی پریس کلب کے سندھ حکومت سے متعلق معاملات زیربحث آئے۔ فریال تالپور نے بتایا کہ وہ صوبائی حکومت کے ذریعے پریس کلب کی رہائشی اسکیموں سمیت دیگر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر بہت جلد حل کرادیں گی۔
تازہ ترین