• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل نڈال کیریئر کے 1000 ویں میچ میں فتحیاب

میامی(جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے کیریئر کے1000 ویں میچ میں فتح یاب ہو کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ وہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔14 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن نڈال نے عالمی نمبر 31 جرمنی کے فلپ كولشرایبر کو ایک گھنٹے 38 منٹ کے مقابلے میں 0- 6، 6-2، 6-3 سے شکست دی۔ کولشرائبر گوکہ پہلا سیٹ محض 21 منٹ میں یک طرفہ انداز میں جیت کر نڈال کو پریشانی میں مبتلا کیا لیکن اس کے بعد اسپینش اسٹار نے جرمن حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اور اگلے دونوں سیٹ جیت میچ اپنے نام کیا۔ یہ ان کی مجموعی طور پر822 ویں جیت تھی۔ نڈال ایک ہزار میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین