• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلےٹی ٹوئنٹی میں جیت ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے، اظہر علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ آئندہ میچز میں بھی ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی ۔پیر کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاداب خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرکے میچ ٹمپرامنٹ ظاہر کیا ۔ امید ہے کہ وہ اچھے آل راؤنڈر ثابت ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے بتایا کہ ا سپاٹ فکسنگ کے بارے میں وہ اپنے سابقہ موقف پر قائم ہیں اور چونکہ  اسپاٹ فکسنگ کے کیس کی سماعت ٹربیونل کررہا ہے اسلئے وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے امید ہے کہ کیمپ اپریل کے اگلے ہفتے شروع ہوگا ۔ 
تازہ ترین