• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمسن کی قائدانہ اننگز، نیوزی لینڈ کے 4 وکٹ پر 321 رنز

ہیملٹن ( نیوز ایجنسیز) نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 321 رنز بنا لیے۔سیڈن پارک میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے 67 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 83 رنز پر اوپنر ٹام لیتھم نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے جیت راول کے ساتھ مل کر اسکور 273 رنز تک پہنچا دیا، جیت راول  88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیل بروم 12 جبکہ ہنری نکولس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ولیمسن 14 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 148 رنز پر ناقابل شکست ہیں، مچل سینٹنر 13 رنز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
تازہ ترین